1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. ناف کا ٹل جانا اور اس کا علاج

ناف کا ٹل جانا اور اس کا علاج

یہ بھی سخت تکلیف دہ شکایت ہے اس میں درد اکثر ناف کے ارد گرد رہتی ہے۔ اکثروں کو مروڑ شروع ہو جاتے ہیں اور اتنی تعداد میں آتے ہیں کہ بیمار کمزور اور نڈھال ہو جاتا ہے اکثر مناسب دوائیں دی جاتی ہیں مگر آفاقہ ہوتا نظر نہیں آتا۔ بلکہ جو دوا دی جائے الٹا اثرمعلوم ہوتا ہے۔

اگر کوئی سمجھ دار شخص ناف کو مل دے اور ناف ٹھیک اپنے ٹھکانے پر آ جائے تو فورا آرام کی صورت نظر آ جاتی ہے۔ ہمارے تجربہ میں ملنے کے علاوہ کُندش اس قدر مفید ثابت ہوئی ہےکہ ناف کے ہر قسم کے بے جا ہونے کو دور کر دیتی ہے اور ناف اپنی اصلی جگہ پر آکر پورا پورا آرام ہو جاتا ہے ذیل کا مرکب اکثر بنا کر دیا جاتا ہے اور اللہ ک فضل سے کامیابی ہو جاتی ہے۔

ھوالشافی:- کُندش، زنجبیل، اجوائن برابر وزن لے کر سفوف بنائیں۔

طریقہ استعمال: بقدر 3 ماشہ یہ سفوف لے کراس میں 6 ماشہ قند سیاہ ملا دیں اور بیمار کو کھلادیں اور اوپر سے روغن زرد پلائیں اس کے استعمال سے اکثر مروڑ اور پیاس شدت کی ہوتی ہے لیکن پندرہ بیس منٹ میں ہی دو تین دست ہو کر آنتوں کی گرہ کُھل جاتی ہے اور ناف اپنی اصلی جگہ پر آ کر آرام ہوجاتا ہے مگر ساتھ ہی یہ ضروری ہے کہ ناف کو کسی سمجھ دار شخص سے ضرور ملایا جائے۔

مضمون کے کسی جز کی سمجھ نہ آئے تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور رہنمائی لے سکتے ہیں۔