1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. آواز کا بیٹھ جانا۔ قیمتی نسخہ

آواز کا بیٹھ جانا۔ قیمتی نسخہ

بحت الصوت یعنی گلے کا بیٹھ جانا یا تو گرمی خشکی ہونے کے باعث ہوا کرتا ہے یا حلق میں نزلہ گرنے کی وجہ سے مگر عام طور پر یہ شکایت نزلہ کے باعث ہی ہوا کرتی ہے۔ جب نزلہ کے گرنے سے آواز بیٹھ جائےکھل کر بولنا مشکل ہو جائے تو اس حالت میں ذیل کی گولیوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔

یہ گولیاں عجیب و غریب فوائد کی حامل ہیں اس کے استعمال سے اکثر گلے کے امراض رفع ہو جاتے ہیں نزلہ کے باعث گلہ بیٹھ گیا ہو تو ان سے فورا گلا صاف ہو جاتا ہے اور آواز کھل جاتی ہے خشک و تر کھانسی اور نزلہ زکام کے لیےکمال درجہ کی مفید ہے علاوہ ازیں اس سے آواز بالکل صاف اور سُریلی ہو جاتی ہے بالخصوص واعظوں، لیکچراروں اور گانے بولنے والوں کے لیے یہ ایک نہایت اکسیر اور تحفہ گولیاں ہیں بارہا بنا کر ہم ان کا تجربہ کرکے مفید پا چکے ہیں۔

ہو الشافیٰ: شکر تیغال، رب السوس، بہیدانہ، صمغ عربی، مغز بادام، دار چینی، ہر ایک ایک تولہ۔ خولنجاں، فلفل سفید، طباشیر، مغز چلغوزہ۔ ہر ایک 6 ماشہ اور مصری کوزہ 4 تولہ۔

تیاری دوا: جملہ اجزا کو کوٹ چھان کر بقدر نخود گولیاں بنائیں۔

طریقہ استعمال: دن رات میں چار پانچ بار ایک ایک گولی منہ میں رکھ کر چُوستے رہیں نہایت نافع پائیں گے۔