TOP Posts

recent

StopRC

Seelan Ur Reham - Qeemti Nuskha

سیلان الرحم، لیکوریا

یہ وہ بیماری ہے جو مستورات کی صحت کو اندر ہی اندر کھو کھلا اور خراب کر دیتی ہے۔ بظاہر تو یہ شکایت ایک معمولی سی معلوم ہوتی ہے لیکن اس کے علاج کی طرف غفلت اور لا پرواہی خطرہ عظیم کا باعث ہو جاتی ہے۔ اس شکایت والی عورتوں میں علاوہ ضعف اعضائے رئیسہ کے اور دیگر قسم کی شکایت پیدا ہونے کے، استقرار حمل کی قابلیت بھی نہیں رہتی۔

اسباب

کبھی سوزاک یا آتشک یا نقرس کی بیماری میں یہ شکایت ہوتی ہے۔ بعض دفعہ رحم کے ورم یا رحم کے اپنی جگہ سے ٹل جانے کے باعث یا کسی وجہ سے حیض کے بند ہو جانے سے یا اوائل عمر میں حمل کے قرار پانے سے یا اندام نہانی کے ورم یا سوزش کی وجہ سے یا جسم کی عام کمزوری اور خون کی کمی کی وجہ سے بھی یہ شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ کبھی ٹھنڈی اور مرطوب غذاوں کے ذیادہ کھانے سے بدن میں رطوبات پیدا ہو کر اس مرض کا باعث ہوتی ہے۔

علامات

کمر میں درد رہتا ہے۔ پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکایت پائی جاتی ہے، پیشاب کی بار بار حاجت ہوتی ہے۔ طبیعت کسلمند اور سست رہتی ہے۔ کسی کام کاج کو جی نہیں چاہتا۔ عام جسمانی کمزوری ہوتی ہے اور بھوک نہیں لگتی۔ ماہواری ایام درد اور تکلیف کے ساتھ آتے ہیں۔ اندام نہانی میں خارش رہتی ہے اور اس سے سفید چھاچھ کی طرح یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے۔ جب تک یہ مرض رہتا ہے اکثر حمل قرار نہیں پاتا۔ بعض دفعہ ایام حمل میں بھی یہ شکایت ہو جاتی ہے۔ ایسی حالت میں اندام نہانی میں بے حد خارش ہو کر رطوبت ذیادہ مقدار میں خارج ہوا کرتی ہے۔ نئی دلہنوں اور نوجوان عورتوں کی اندام نہانی میں بھی یہ شکایت اکثر پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر بڑھاپے میں اس قسم کی شکایت ہوتی ہے تو اندام نہانی سے پنیر کی مانند جمی ہوئی اور غلیظ رطوبت خارج ہوا کرتی ہے اور جوان عورتوں میں سفید لیسدار اور بعض دفعہ رقیق اور چمکدار رطوبت خارج ہوتی ہے۔

علاج

نسخہ:- سپاری، لودھ پٹھانی، گھوکھرو ایک پاو۔ کشنیز ڈیڑھ پاو۔ موچرس، ستاور، مازو، کمرکس، آملہ، گل دھاوا آدھ پاو۔ چینی تمام ادویات کے ہم وزن۔

تیاری:- تمام ادویات کا سفوف بنا لیں۔

خوراک:- ۳ سے ۶ ماشہ خالی پیٹ کھلائیں، صبح و شام ہمراہ دودھ۔

فوائد:- سال ہا سال پرانا لیکوریا اور اس کی وجہ سے ہونے والی تمام پیچیدگیاں دور ہو جاتی ہیں۔

پرہیز

بادی ثقیل اور بلغم پیدا کرنے والی چیزوں سے اور زیادہ گرم اشیاء کے کھانے سے، تیل میں تلی چیزوں سے، ترش چیزوں سے اور سرخ مرچ کے استعمال سے پرہیز کریں۔ زیادہ چلنا پھرنا، کوئی بوجھ اٹھانا، شدید محنت اور حرکت کرنا اس مرض میں مضر ہوتا ہے۔

غذا

ہلکی زود ہضم غذا دیں، بکری کا شوربا، کم مرچ کا کدو، پالک، ٹنڈے وغیرہ کی ترکاری۔ مونگ کی دال چپاتی کے ساتھ، مونگ کی نرم کھچڑی اور ساگوانہ کھلائیں۔ میوہ جات میں انار، انگور، سیب اور امرود وغیرہ کھائیں۔

گزارش

اس ویب سائیٹ کو خود بھی دیکھیں اور اپنے دوست احباب کو بھی دیکھنے کی ترغیب دلائیں، شاید آپ کی یہ نیکی کسی دُکھی کے کام آجائے۔


Seelan Ur Reham - Qeemti Nuskha Reviewed by Admin on 3:24 AM Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Tibb Islami © 2017
Powered By Google & FR Technologies

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.