1. ہوم/
  2. مفردات/
  3. ہلدی کے فوائد

ہلدی کے فوائد

آج میں حاضر ہوں اک نئے سلسلے کے ساتھ جس میں ہم ہلدی کے فوائد پر روشنی ڈالیں گے اور مجھے قوی امید ہے آپ نے آج سے قبل یہ فوائد بالکل نہیں پڑھے ہوں گے۔ انسانی جسم میں تین بنیادی باتوں کا ہونا ضروری ہے

1- بھوک کا لگنا

2- جو کھایا ہے وہ بہتر انداز میں ہضم ہو سکے

3- اور جو کھایا ہے کھانے کے بعد کھائی ہوئی غذا کے فضلات کا جسم سے اچھے طریقے سے خارج ہونا۔۔

ان تینوں بنیادی باتوں کے مطابق اگر آپ کی صحت نہ ہو تو آپ مختلف بیماریوں کی آماجگاہ بننا شروع ہو جاتے ہیں اور ہلدی میں ان تینوں بنیادی ضروریات کو بہترین حالت میں جسم کے اندر قائم کرنا شامل ہے۔ ہلدی نباتاتی گندھک ہے جو نمک کی قائم مقام ہے خون کو پتلا رکھنے میں مددگار ہوتی ہے اور فضلات کو جسم میں رکنے نہیں دیتی۔

ہلدی صدیوں سے جسم کے اندر مختلف ورموں کو ختم کرنے زخموں کو مندمل کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے جدید ریسرچ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس کے اندر پائے جانے والے مالیکیولز خود کو خلئیے کی جھلی کے اندر داخل کر لیتے ہیں جس سے خلئیے ورم پیدا کرے والی بیماری کے خلاف قوت مدافعت بڑھا لیتے ہیں۔

خون کی صفائی کے لئے خاص کر پھنسی پھوڑوں اور جلدی امراض کے لئے ہلدی جادوئی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے کیونکہ یہ خون کو پتلا کرتی ہے اور خون کو فلٹر کرنے کا باعث بنتی ہے۔

سانس کی تنگی، خشک کھانسی، سینہ میں بلغم کا جم جانا، گلے کی خراش پیٹ کی جلن اور پیچیس قبض آنتوں میں مروڑ بےقاعدگی میں ہلدی آپ کے لئے مسیحائی کا کام کرتی ہے۔ جگر کے سدوں کو کو تحلیل کرتی ہے بیرونی یا اندرونی چوٹوں کے لئے دودھ میں ملا کر پینا دیہاتی لوگوں کا صدیوں سے مجرب ہے۔ جل جانے میں ہلدی کا پیسٹ راحت کا باعث ہوتا ہے اور جلے ہوئے زخم کو خراب نہیں ہونے دیتا ہے۔

دماغی امراض جیسے یاداشت کا چلے جانا یا لوگوں کی پہچان بھول جانا روز مرہ کے کام بھول جانا یہ بیماری دماغ کے خلیات میں چکنائی کے جم جانے کی وجہ سے ہوتی ہے اس سے خلیوں کے درمیان رابطہ کا فقدان ہو جاتا ہے ماہرین کہتے ہیں ہلدی دماغی خلئیات کی بنی چکنائی تو زائل نہیں کرتی مگر نئے اعصابی ریشے بنانے کا عمل تیز کر دیتی ہےجس سے یہ دماغی کمزوری کی بیماری کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

ہلدی کینسر کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے آنتوں کی سوزش آئی بی ایس ایچ پائلوری میں ہلدی میرا خود کا بھی ذاتی تجربہ ہے۔ ہلدی بہت کارآمد ہے پٹھوں کے کھچاؤ کمر درد جوڑوں کے درد جلن ہاضمہ کی خرابی نیند کی کمی نلوں مین درد ماہواری کی تکلیف۔ رحم کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا رحم میں پانی کا غبارہ بن کر پھٹا رحم کی انفیکشن تمام امراض میں ہلدی سود مند ثابت ہوگی ان شاءاللہ۔

حکیم عمر عطاری

حکیم عمر عطاری ہربل اسپشلسٹ اور ماہر علم الادویہ ہیں۔ حکیم صاحب سے رابطہ [email protected] پہ کیا جا سکتا ہے۔