1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. چھوہارے کے فوائد

چھوہارے کے فوائد

خشک کھجور کو چھوہارا کہا جاتا ہے جو نہ صرف قوت اور طاقت کا خزانہ ہے بلکہ کئی بیماریوں اور جسمانی مسائل میں نہایت مفید مانا گیا ہے۔ کھجور کو توانائی کا خزانہ کہا گیا ہے یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں نہایت مفید ہے جسم کو توانائی فراہم کرنے میں چھوہارے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ چھوہارے میں بہت سے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے ہیں، سی، ای کے بی 2 اور بی 6 شامل ہیں۔

یہ تمام وٹامنز ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتے ہیں ان میں اہم معدنیات یعنی آئرن پوٹاشیم فاسفورس اور کاپر پایا جاتا ہے۔ ان تمام معدنیات کے بغیر ہمارے جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح سے انجام نہیں دیتے۔ صحتمند اور آئرن سے بھرپور خون انسانی صحت کے لیے ضروری ہے آکسیجن فراہم کرنے کے لئے آئرن کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور چھوہارہ میں یہ بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔

چھوہارے کے طبی فوائد

آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اس میں کیلشئم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا استعمال جوڑوں کے درد میں فائدہ مند ھے اور اس کا مزاج گرم اور تر ہوتا ہے اس میں موجود فائبر پر مشتمل اجزاء معدہ کو مضبوط کرتے ہیں اور قبض کو ختم کرتے ہیں ہیں۔

کولیسٹرول پیدا کرنے والا کوئی عنصر موجود نہیں ہوتا۔ اس میں پائے جانے والی قدرتی شکر جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے دبلے پتلے جسم کو موٹا کرتا ہے گردوں کو طاقت دینے میں معاون ہے۔ سینے کے امراض میں مفید ہے اس کی گٹھلی کو کافی کے طور پر بھون کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ سرد مزاج رکھنے والے افراد کے لیے بہت زیادہ مفید ہے فالج اور لقوہ میں معالج کی ہدایت کے مطابق چھوہارے کا استعمال فائدہ مند ہے۔ جسمانی تھکاوٹ اور توڑپھوڑ دور کرنے میں فائدہ مند ہے اس کا استعمال دانتوں کو مضبوط اور مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتا ہے، متعدد د امراض مردانہ میں اس کا استعمال بطور دوا کیا جاتا ہے۔ چھوہارے کو دودھ کے اندر جوش دے کر پلانے سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہو جاتی ہےساتھ وٹامن سی کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ایسے افراد جو نکسیر یعنی ناک کے اندر سے خون آنے کے مرض میں مبتلا ہوں اپنے معالج کے مشورے کے بغیر ہرگز اس کو استعمال مت کریں کریں۔ اس میں کیلوریز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے ہے، شوگر کے مریض بھی اس کو استعمال کرتے ہوئے اس چیز کا خاص خیال رکھیں اعصاب اور پٹھوں کو طاقت دینے کے لئے اس سے بہتر کوئی چیز آپ کو میسر نہیں آئے گی۔

چھوہارے کے ساتھ آپ کو ایک بہترین قسم کی ریسیپی دیتا ہوں جو آپ بنا کر گھر میں استعمال کریں تو جوڑوں کے درد اور بہت سارے جنسی امراض چاہے وہ خواتین کے ہیں یا چاہے مردوں کے کے ان کے اندر بھرپور قسم کا فائدہ ملے گا انشاءاللہ۔

اجزاء

دودھ دو لیٹر، بادام پچاس گرام، پستہ پچاس گرام، ناریل سو گرام، میوہ پچاس گرام، چھوہارے سو گرام، چینی دو سو پچاس گرام آئل پچاس ملی لیٹر، الائچی سبز پانچ عدد، لونگ دو عدد۔

ترکیب استعمال

بادام اور پستے کا چھلکا اتار کر باریک کاٹ لیں ایک دیگچی میں آئل ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اس میں الائچی چھوٹی اور لونگ لال کر لے پھر اس میں ابلا ہوا دودھ چینی سب میوے اور چھوہارے شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں جب دودھ کر تقریبا آدھا رہ جائے تو اتار لیں گرم یا ٹھنڈا کرکے اپنی مرضی کے مطابق نوش کریں۔

حکیم عمر عطاری

حکیم عمر عطاری ہربل اسپشلسٹ اور ماہر علم الادویہ ہیں۔ حکیم صاحب سے رابطہ [email protected] پہ کیا جا سکتا ہے۔