1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. ٹائیفائڈ اور خسرہ کا حکمی علاج

ٹائیفائڈ اور خسرہ کا حکمی علاج

منقہ 50 گرام، خوب کلاں 50 گرام۔

ان دونوں کو اسی وزن میں لے کر چار لیٹر پانی میں اچھی طرح ابالیں۔ جب پانی تین لیٹر رہ جائے تو چھان کر پانی فریج کے نچلے حصے میں رکھ لیں۔ کھانے کے بعد آدھا آدھا کپ دن میں دو بار پئیں۔ آٹھ دن میں ختم کردیں۔ ٹائیفائیڈ اور اس سے پیدا شدہ عوارض کا بہترین علاج ہے۔ برسوں سے آزمودہ ہے۔ جسم میں دردیں اور گرمیوں میں بھی نہانے سے بچنا۔ ہوا کا ٹھنڈا لگنا یہ سب جسم میں رہنے والے ہلکے بخار کی علامات ہیں۔

نوٹ۔ ساتھ میں قوت مدافعت بڑھانے والی صحت مند عذائیں اور دوائیں بہترین معاون ثابت ہوتی ہیں۔