1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. بلڈ پریشر

بلڈ پریشر

خون کا دباؤ عام طور پر سردیوں میں بڑھتا اور گرمیوں میں کم رہتا ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کی درجہ حرارت میں کمی سے سردی خشکی کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ خون کی نالیاں عارضی طور پر تنگ ہو جاتی ہیں۔ تنگ رگوں اور شریانوں کے ذریعے خون کو زبردستی پہنچانے کے لئے زیادہ دباؤ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

کوشش کریں کہ اس خون جما دینے والی سردی میں اپنے جلد کو کم سے کم بے نقاب رکھیں۔ جسم کی حرارت کو بچانے کے لیے موٹے کپڑے پہنیں۔ متوازن غذا کا استعمال کریں جس میں بھر پور غذائی اجزاء موجود ہوں۔ اناج پھل سبزیاں جو فائیبرز سے بھرپور ہوں، کھائیں۔ چکنائی والی اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔ پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ پانی نیم گرم استعمال کریں۔ خود کو نسبتاً گرم ماحول میں رکھیں۔ ہر روز کم از کم 30 منٹ ورزش کریں۔

یہ قہوہ بھی مفید ہے۔۔

ادرک 3گرام، عناب 3 عدد، سونف 3گرام۔

دو کپ پانی میں پکائیں۔ جب ایک کپ رہ جائے تو نیم گرم پئیں۔