1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. پائیوریا

پائیوریا

اگر آپ کے مسوڑوں میں سوجن آرہی ہے، جب بھی آپ برش کرتے ہیں تو مسوڑھوں سے خون آتا ہے، آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے، دانت پیلے پڑ چکے ہیں یا پھر ہلکے براؤن ہو چکے ہیں یا پھر آپ کے دانتوں کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور دانت کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ہے تو یہ پائیوریا کی علامت ہے۔

پائیوریا کی پہچان اور وجوہات

ہمارے منہ میں بہت سارے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں لیکن جب ہم اچھی طرح دانتوں کی صفائی نہیں کرتے خاص طور پر کھانے کے بعد خلال نہیں کرتے، کلی نہیں کرتے تو دانتوں میں موجود غذا کے ذرات سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور بیکٹیریا کی پیدائش میں اضافہ ہوجاتا ہے اور بیکٹیریا وہاں انفیکشن کرنے لگتے ہیں۔ انفیکشن کی وجہ سے سوجن آتی ہے خون آنے لگتا ہے اور منہ سے بہت بری بدبو آنے لگ جاتی ہے۔

شروع شروع میں یہ نارمل نظر آتا ہے لیکن بڑھتے بڑھتے یہ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ دانتوں کے درمیان سے مسوڑھےبالکل ختم ہو جاتے ہیں اور فاصلہ بڑھنے لگتا ہے۔ دانت کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں عمر سے پہلے جو دانت گرتے ہیں اس کی ایک وجہ پائیوریا بھی ہے۔

جن لوگوں کو گنٹھیا کی شکایت ہوتی ہے وہ اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔

مسوڑھوں کے کنارے متورم ہو جاتے ہیں دانتوں کی جڑیں ننگی ہو جاتی ہے دانت نکلنے لگتے ہیں آخرکار بوسیدہ ہو کر گر جاتے ہیں۔ زیادہ تر مریضوں کے مسوڑھوں کو دبانے سے تھوڑی بہت پیپ بھی خارج ہوتی ہے۔ پیب خوراک کے ساتھ مل کر جسم میں داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے دیگر خطرناک بیماریاں پیدا ہوتی ہے اور انسانی جسم کو بہت نقصان ہوتا ہے زبان میلی رہتی ہے دانتوں کی بیماریوں کا پیٹ کی خرابی سے بھی گہرا تعلق ہے جس کا نظام ہضم خراب ہوگا ان کے دانت بھی اتنے ہی خراب ہوں گے۔

قبض بھی ایک بڑی وجہ ہے۔

کیلشیم کی کمی سے دانتوں کے امراض میں اضافہ ہوتا ہے یہاں دودھ اور لسی کا استعمال زیادہ کریں۔

رات سونے سے پہلے دانت ضرور صاف کریں نرم برش استعمال کریں سختی سے دانتوں پر نہ کریں تاکہ مسوڑھے زخمی نہ ہوں۔ آہستہ آہستہ اوپر سے نیچے استعمال کریں کہ کیکر یا بکائن کی تازہ مسواک زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

آسان اور گھریلو علاج

ہلدی پاؤڈر میں تھوڑا سا پانی ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں انگلی کی مدد سے اسے اپنے دانتوں پر لگائیں دس سے پندرہ منٹ بعد اچھی طرح پانی سے کلی کردیں ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل پراپرٹیز ہوتی ہے جو بیکٹیریا آپ کے منہ میں انفیکشن پیدا کر رہا ہے وہ اس ہلدی کے استعمال سے پیٹ سے مرنے لگتا ہے اور پوری دنیا میں بہتری آنے لگتی ہے دن میں دو بار کرنے سے راحت ملے گی۔

ایک کپ نیم گرم پانی میں نمک حل کرکے اس سے کلی کرے کچھ دیر پانی کو منہ میں روک کر رکھیں نمک سے بیکٹریا کی افزائش رک جاتی ہے اور پائیوریا میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔

یہ نسخہ بھی اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔

عقرقرحا 5 گرام، ہلدی 10 گرام، نمک سیندھا 10گرام، ترپھلہ۔ 10گرام، نیم کے پتوں کا پاؤڈر 10گرام، پھٹکڑی بریاں۔ 10 گرام، لونگ 2 گرام، دارچینی۔ 2 گرام۔

تمام چیزوں کو ملا کر انگلی یا پھر برش سے دن میں دو بار مسوڑھوں پر ملیں۔ انشاءاللہ دانتوں کا پیلا پن، ٹھنڈا گرم لگنا، خون آنا، درد اور مسوڑھوں کا ورم جلد ٹھیک ہوگا۔