1. ہوم
  2. مضامین
  3. گندم سے الرجی سیلیک

گندم سے الرجی سیلیک

گندم سے الرجی سیلیک (Celiac Disease)، یہ ایک انتڑیوں کی بیماری ہے۔ اس سے جسم کے اندر گندم میں پائے جانے والے پروٹین گلوٹین (Gluten) کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رہتی۔

جب سیلیک کے مریض گلوٹین والی غذائیں کھاتے ہیں تو ان کی چھوٹی آنت کی اندرونی جھلی (villi) میں سوزش ہوجاتی ہے یا نقصان پہنچتا ہے۔ یہ جھلی ہی غذا سے وٹامنز، منرلز اور دیگر غذائی اجزاء جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نقصان کی وجہ سے جسم میں غذائی کمی، کمزوری اور مختلف علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

اہم علامات

پیٹ میں درد یا اپھارہ، بار بار حاجت کا ہونا، چپکا ہوا لیسدار پاخانہ۔

وزن میں کمی، ہڈیوں اور جوڑوں کا درد چہرہ پچکا۔

بچوں میں قد کا نہ بڑھنا یا کمزوری، گندم کی الرجی ہونے کی بڑی نشانی یہ ہوتی ہے کہ خون میں ہوموگلوبین کی مقدار باوجود آئرن سپلیمنٹ کے مسلسل کم رہتی ہے۔

تشخیص

یہ گرمی خشکی کا مرض ہے۔ صفراء کی زیادتی سے یہ مرض سامنے آتا ہے۔ اصول علاج صفراء کو جسم سے خارج کرنا ہے۔

یہ چیزیں کھا سکتے ہیں۔۔

چاول، مکئی باجرہ، جَوَار، دالوں کا آٹا (چنے، مسور، مونگ کی دال)۔

پروٹین: گوشت، مچھلی، مرغی، انڈے، دالیں اور بیسن سبزیاں اور پھل۔

تازہ پھل، سبزیاں (پکی یا کچی)، دیسی گھی، خشک میوہ جات (بادام، اخروٹ، پستہ شہد)۔

پرہیز

گندم اور اس سے بنی ہر چیز: روٹی، پراٹھا، نان، بیکری کی اشیاء، نوڈلز، بسکٹ، کیک رس (اگر گلوٹین فری نہ ہوں)۔

سویا ساس اور پراسیس فوڈ جن میں گندم کا آٹا شامل ہو۔

علاج

سونف کو بھون کر سفوف بنا لیں۔ آدھا چمچ صبح خالی پیٹ کھائیں۔

صبح شام کھانے بعد بھی آدھا چمچ کھائیں۔

ادرک سونف اور عناب کا قہوہ پئیں۔

"مفرح ہاضم" دوا بہترین ہے۔ بہت سے مریضوں کو استعمال کروائی جا چکی ہے۔ الحمداللہ تین ماہ کے استعمال سے علامات کی شدت انتہائی کم ہوگئی ہے۔ انتڑیوں کی سوزش ہو کر بار بار پاخانہ کی حاجت سے نجات ملتی ہے۔ تھوڑی بد پرہیزی سے طبعیت خراب نہی ہوتی۔ طاقت بحال رہتی ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔