1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. سفوف بینائی پلس

سفوف بینائی پلس

صحت مند دماغ پورے بدن انسانی کی صحت کا ضامن ہے طبی ماہرین دماغ کو جسم انسانی کا ڈرائیور کہتے ہیں کیونکہ جسم کے تمام افعال و اعمال کو کنٹرول کرتا ہے اور تمام تر صلاحیتوں کا دار و دماغ بھی دماغ کی کارکردگی پر ہوتا ہے بسا اوقات کچھ اندرونی یا بیرونی محرکات کی وجہ سے دماغی کمزوری ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

دماغی کام کرنے والے اساتذہ، علماء، محققین، درس و تدریس اور پڑھنے لکھنے سے وابستہ اور اعصابی دباؤ کے ماحول میں رہنے والوں کو عموما دماغی کمزوری کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ سوداوی خلط کے بڑھ جانے سے بھی دماغی جھلیوں میں خشکی کا غلبہ ہوتا ہے اور اعصابی خلیات کو خون کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی صلاحیتوں میں کمزوری واقع ہونے لگتی ہے۔

سکرین ٹائم میں اضافے کے باعث بچوں اور بڑوں میں دماغی کمزوری کی وجہ سے نظر کی کمزوری بھی عام ہے بچوں کا کم عمری میں ہی موبائل کا زیادہ استعمال اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ بچوں اور بڑوں میں نظر کی کمزوری اور اس کی حفاظت کے لیے برسوں سے آزمودہ ایک سادہ اور گھریلو نسخہ جو کہ فوائد کے لحاظ سے انتہائی قیمتی ہے پیش خدمت ہے۔

نسخہ

سونف بریاں 250 گرام، بادام مغز 250 گرام، سفید مرچ 25 گرام، کوزہ مصری 150 گرام۔

تمام اجزاء کو علیہدہ علیہدہ کوٹ چھان کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ آدھی سے ایک چمچ گائے کے ایک گلاس دودھ نیم گرم کے ساتھ رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔

فوائد

نظر کی حفاظت کے لیے اس سے بہترین نسخہ ہو ہی نہی سکتا۔ دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔ قوائے عقلیہ کو طاقت دیتا ہے۔ محرک غدد ہونے کی وجہ سے آنکھ کے عصبی اور غدی پردوں کو طاقت دے کر بینائی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے ایک ماہ کے استعمال سے عینک کے نمبر میں کم آتی ہے۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مفید ہے۔

حکماء نے اس نسخہ کو" عینک توڑ" کا نام دیا ہے۔ اس کے علاوہ بہترین ہاضم ہے، گلے کو صاف کرتا ہے، خشک کھانسی اور انتڑیوں کی سوزش میں مفید ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔