1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. بے اولادی کا اکسیری نسخہ

بے اولادی کا اکسیری نسخہ

مشہور ہے کہ جس گھر میں اولاد نہ ہو وہ گھر بے چراغ ہوتا ہے۔ بے اولاد کی زندگی دنیا میں کسی کام کی نہیں۔ اور اس کا جینا نہ جینا کسی کام کا نہیں۔ دنیا میں اگر کوئی چیز عزیز ہے تو وہ اولاد ہے۔ دنیا کی تمام نعمتیں، دولت اور زر سب کچھ ہیچ ہے، اگر اولاد نہ ہو۔

اللہ پاک کی قدرت کاملہ اور بالغہ کا بھید کسی نے نہیں پایا۔ ایک وہ ہیں کہ جنھیں اللہ نے کافی اولاد عطاء کی ہے اور وہ ہر طرح سے اپنی زندگی آرام سے گزار رہے ہیں۔ ایک وہ ہیں جو اولاد کو ترس رہے ہیں، خوشامدیں کرتے ہیں، منتیں مانتے ہیں۔ حتیٰ کہ دین و ایمان کی بھی پرواہ نہں کرتے۔ مگر اس گوہر مقصود سے خالی ہیں۔

طبی طریق سے اولاد نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں، مگر سب سے مقدم خون حیض کا خیال کرنا ضروری ہے۔ خون حیض اگر باقائدہ نہیں ہوتا، درد، تکلیف یا قلت سے ہو یا ذیادہ اور بکثرت آتا ہو تو اس کا پہلے تدارک ہونا ضروری ہے۔ خون حیض کے باقائدہ ہو جانے پر پھر بھی اولاد نہ ہو بشرطیہ کہ مرد میں بھی کوئی نقص نہ ہوتو ایسی حالت میں ذیل کی دوا جو پیش خدمت ہے اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔

یہ دوعویٰ تو نہیں کیا جاتا کہ اس دوا سے لڑکا ہوگا یا لڑکی، مگر ان شاء اللہ ہوگا ضرور۔ نسخہ خاص بھروسے کا ہے۔ یہ نسخہ اب تک سینہ میں بند تھا مگر اب عام کیا جا رہا ہے۔

یہ نسخہ کئی بار آزمایا جا چکا ہے اور کبھی خطا نہیں گیا۔ نسخہ مبارکہ حسب ذیل ہے۔۔

ھوالشافی: کوزہ مصری 3 تولہ، طباشیر عمدہ آسمانی 2 تولہ، الائچی خورد 5 تولہ، مصطگی رومی عمدہ سنہری رنگ والی 3 تولہ، مروارید ناسفتہ 6 ماشہ۔

طریقہ تیاری: سب کو باریک یک جان کر کے سفوف بنا لیں۔ اور 6 ماشہ کی 28 پوٹلیاں بنا لیں۔

طریقہ استعمال: عورت حیض سے پاک ہو کر 6 ماشہ صبح 6 ماشہ شام بکری کے دودھ کے ساتھ کھائے اور روزانہ خاوند سے ہمبستری کرے۔ انشاء اللہ ضرور باریاب ہوگی۔

نوٹ: اگر عورت فربہ ہو تو پہلے مسہل کرائیں۔ اگر مضمون میں کسی جز کی سمجھ نہ آئے تو آپ کمنٹس میں سوال پوچھ سکتے ہیں۔