الائچی کے فوائد
طب اسلامیمفردات4896
اردو-الائچی، عربی-قاقلہ صغار، فارسی-ہیل بوایا خیربوا، مرہٹی- تھورویلا، انگریزی-کارڈےمم۔
ماہیت:- ایک درخت کے پھل ہو تے ہیں جن کے اوپر کا پوست سفید ہوتا ہے اور اس کےاندر سیاہی مائل تُخم ہوتے ہیں جن کا مزہ کسی قدر تلخ و تیز اور خوشبو دار ہوتا ہے۔
مزاج:- گرم وخُشک
افعال:- مطیب دہن۔ مقوی معدہ۔ کاسر ریاح۔ مفرح۔مسکن۔
استعمال:- الائچی خورد کو کو تنہا یا پان کے ہمراہ خوشبوئے دہن کے لیے چباتے ہیں درد شکم،ریحی،ضعف ہضم اور نفخ شکم میں استعمال کرتے ہیں تقویت و تفریح قلب اور خفقان بارد کے لیے مستعمل ہے اُبکائی متلی اور قے کو روکنے کے لیے کھاتے ہیں یا اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں۔
نفح خاص:- تقویت ہضم دفع غثیان کے لیے استعمال کرتے ہیں
مُضر:- صدروریہ کے لیے۔
مصلح:- طباشیر سفید اور الائچی کلاں۔
بدل:- الائچی کلاں۔ کبابہ۔ حب بلسان۔
مقدار خوراک:- تخم الائچی نصف ماشہ سے ایک ماشہ تک۔
مشہور مرکبات:- عرق عنبر، انوشدارو، جوارش آملہ، جوارش انارین، دواء المسک