1. ہوم/
  2. مفردات/
  3. زرشک

زرشک

زرشک انتہائی شاندار اور بہترین جڑی بوٹی جس کا شمار خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں ہوتا ہے ہر قسم کے ہیپاٹائیٹس پر کام کرتی ہے جگر کو فلٹر کرتی ہے ایکسرسائز کے دوران اس کا استعمال سٹیمنا بڑھاتی ہے بہت بہترین الحمدللہ رب العالمین۔ زرشک شیریں گیارہ ہزار سے سترہ ہزار فٹ بلندی پر سرسبز پہاڑی علاقوں میں ایک جھاڑی نما پودہ ہوتا ہے جس میں قدرت نے بے مثال قوت، دماغی تقویت، نظر کی طاقت اور عینک کے توڑ کیلئے انسان کو تحفے کے طور پر بخشا ہے۔

غذائی اجزاء

زرشک شیریں آئل میں وٹامن اے، وٹامن بی، بی ون، وٹامن ای، وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔ اس لئے اسے وٹامن کا سپرسٹار بھی کہا جاتا ہے، علاوہ ازیں اس میں فولاد بھی موجود ہوتا ہے۔ ان میں سب اہم وٹامن سی ہے۔ حقیقت میں، زرشک شیریں میں وٹامن سی کی مقدار سنگترے کی نسبت چار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں انٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

قوت مدافعت بڑھائے

اس میں وٹامن سی اور انٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ اینتھوسائینینز بھی موجود ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، گلے میں سوزش اور فلو کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یوں زرشک شیریں آئل قوت مدافعت بڑھا کر انسان کو نہ صرف مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا بلکہ جسمانی طاقت میں بھی بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

زرشک شیریں میں ہڈیوں کیلئے ضروری جز Boron موجود ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود کیلشیئم بھی ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتے ہیں، آئل کے استعمال سے یہ اجزا زیادہ بہتر طریقے سے جسم میں جذب ہوتے ہیں، جس سے ہڈیوں کی کثافت میں بہتری آتی ہے۔

جلد کو تروتازہ رکھے

اس میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی جسم میں پروٹین سے کلوجین بناتا ہے جو جلدکی حفاظت کرتا اور بڑھاپے کے عمل کو روکتا ہے۔

بلڈ پریشر قابو میں رکھے

زرشک شیریں آئل میں انٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بلیوبیری سے دوگنازیادہ ہوتی ہے۔ یہ انٹی اکسیڈنٹس جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر بناتے ہوئے نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے بلکہ سردرد سے نجات دلاتے اور انسان کو جوان اور تندرست بھی رکھتے ہیں۔

بالوں کا محافظ

زرشک شیریں آئل پابندی کے ساتھ استعمال کرنا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے نجات دلائے

جوڑوں کے درد، ہڈیوں کی چوٹ، ہڈیوں کا توڑ پھوڑ، پنڈلیوں میں درد رہتا ہو، ہروقت اینٹھن، سوتے وقت بے چینی، اور جی چاہتا ہو کہ میں کسی تیل کی مالش کروں، اس تکلیف سے نجات پاؤں تو اس کیلئے زرشک شیریں آئل سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

جگر کا ڈاکٹر

ہیپاٹائٹس کا پرانے سے پرانا مریض جگر کی کوئی تکلیف، کالا یرقان ہو یا پیلا، جگر سکڑ رہا ہو یا جگر کا کینسر بتایا گیا ہو، اس کیلئے اس سے بڑھ کر انوکھا طریاق اور صحت کی انوکھی خوشخبری آپ کو کہیں نہیں ملے گی۔

طریقہ استعمال

دس گرام رات پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ چھان کر پانی پی لیں اور زرشک بھی کھا جائیں۔۔ اگر اس کو ریڑک کر مدھانی سے پینا چاہیں تب بھی لے سکتے ہیں۔ مگر کپڑے سے چھان لیں۔ پندرہ سے بیس دانے آپ ویسے بھی کھا سکتے ہیں۔

حکیم عمر عطاری

حکیم عمر عطاری ہربل اسپشلسٹ اور ماہر علم الادویہ ہیں۔ حکیم صاحب سے رابطہ [email protected] پہ کیا جا سکتا ہے۔