یہ عارضہ جگر سے تعلّق رکھتا ہے۔ اس میں اکثر ہاتھوں کی ہتھیلیاں اور پاوں کے تلوے جلتے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اورہروقت کی اس تکلیف سے مریض اکثر بے چین رہا کرتا ہے کبھی ہاتھ پاوں کو پانی میں ڈبوتا ہےکبھی برف ملتا ہےکبھی مہندی، کشنیز یا صندل کا ضماد کرتا ہے۔
اسی طرح سے بہتری کی کوشش کی جاتی ہے مگر جلن ہے کہ جانے کا نام نہیں لیتی ذیل کی دوا جو پیش خدمت کی جا رہی ہے اس شکایت کے لیے خاص طور پر لا جواب تحفہ ہے جو کسی صورت میں اکسیر سے کم نہیں۔ ادھر چند خُوراکیں استعمال کیں اُدھر بفضلہ تعالی تخفیف شروع ہوگئی۔ زیادہ سے زیادہ دو ہفتہ کا استعمال اس شکایت کو بیخ و بن سے اڑانے کے لیے کافی دوا ہے، پھر نہ تو جلن رہتی ہے اور نہ بے چینی ہی۔
مریض پورے طورپرآرام و تسکین محسوس کرتا ہے بار ہا یہ دوا تجربہ میں آئی نہایت سریع الاثر پائی۔ آج ہم اپنے اس تجربہ کا اظہار کر کے امید رکھتے ہیں کہ اس شکایت کے مریض استعمال کر کے فائدا اٹھائیں گے اور ہمیں دعائے خیر میں یاد فرمائیں گے۔
ہوالشافی: ہیرا کسیس، نوشادر، ریوند خطائی، سوڈا بائی کارب مساوی الوزن لیں اور خوب باریک پیس کر شیشی میں محفوظ رکھیں۔
خوراک:۔ 4 رتی صبح، 4 رتی شام شربت بزوری کے ہمراہ دیں۔ شربت آلو بُخارا، سکنجین بزوری سے بھی دے سکتے ہیں۔ انتہائی مفید چیز ہے۔ بنائیں استعمال کریں اور ہمیں دعائیں دیں۔
نوٹ: اس ویب سائیٹ کو خود بھی دیکھیں اور اپنے دوست احباب اور بھی دیکھنے کی ترغیب دلائیں، شاید آپ کی یہ نیکی کسی دُکھی کے کام آجائے۔