ہلدی ایک جڑ ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کے لئے اتنے انعام و اکرام کئے ہیں جنہیں دیکھ کر رشک آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عطاوں کے واری واری ہونے کے جی چاہتا ہے۔ یہ بھی اللہ کا خاص فضل ہے کہ ان نبات کے خواص کا علم ہر ایرے غیرے کو عطاء نہیں کیا ورنہ یہ نبات دنیا میں ناپید ہو جاتی اور چیدہ چیدہ لوگوں کے پاس ہی میسر آتی۔
ہلدی برصغیر پاک و ہند میں بہ کثرت پائی جانے والی جڑ ہے۔ جس کے فوائد اب تک دنیا کھوج رہی ہے۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہلدی کے فوائد عیاں ہو رہے ہیں۔ گئے وقتوں میں ہلدی کا استعمال بہ کثرت کیا جاتا تھا اور تقریبا ہر ہانڈی کا جزو لاینفک ہوا کرتا تھا۔ آج کے زمانے میں اول تو ہلدی کو ہانڈی میں استعمال ہی نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جاتا ہے تو وہ ہلدی ملاوٹ شدہ ہوتی ہے۔ اگر ہو سکے تو پنسار کے پاس خود جائیں اور اپنی آنکھوں کے سامنے ہلدی پسوائیں اور شیشے کے برتن میں محفوظ کرلیں اور بہ وقت ضرورت استعمال کریں۔
اگر آپ ہماری بات مانیں تو جیسے پانچ وقتیہ نماز آپ پر فرض ہے، اپنے اوپر ہلدی کھانا فرض کر لیجئے۔ اس کے اثرات اور فوائد آپ پر آہستہ آہستہ کھلیں گے۔ ہلدی تمام خواتین کی بلعموم بیماریوں کا شافی علاج ہے۔ ہلدی مردوں کے لئے بھی اتنی ہی نافع ہے جتنی خواتین کے لئے۔
آپ ہلدی کو پسوا لیں اور آدھی چائے کی چمچی دودھ میں ملا کر روزانہ پی لیں اگر ایسا کرنا مشکل ہو تو آدھی چائے کی چمچ پھانک لیں اور اوپر سے دودھ پی لیں اگر ایسا بھی ممکن نہ ہو تو پنسار سے ایک نمبر کا کیپسول لے لیں اور اسے پسی ہوئی ہلدی سے بھر لیں اور روزانہ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کیجئے۔ ہلدی آپ کو معدہ کے تمام قسم کے امراض سے نجات عطا کرے گی۔ اس کے علاوہ آپ کو اگر کوئی دل کا مسئلہ ہے تو ہلدی استعمال کیجئے آپ دل کے تمام قسم کے امراض سے مامون رہیں گے۔ اگر کسی بندے کو پرانا بخار ہے اور اتر نہیں رہا تو ہلدی استعمال کیجئے آپ کو اللہ شفاء عطاء فرمائیں گے۔ حتیٰ کہ آج کل وبائی شکل اختیار کرنے والے ڈینگی کے بخار کے لئے ہلدی نہایت شافی علاج ہے۔
کینسر وہ نامراد مرض ہے جو اکثر موت پر منتج ہوتا ہے اور جس کا علاج بہت مہنگا ہے۔ کینسر کے پاکستان میں ہسپتال بھی گنے چنے ہیں۔ آپ میں سے اگر کوئی کینسر کا مریض ہے تو اسے ہلدی کا استعمال کروائیں، بہ حکم تعالیٰ شفاء حاصل ہوگی۔ اسی طرح اگر کوئی ہیپیٹائٹس کا مریض ہے چاہے اس کی کوئی بھی قسم ہو اسے ہلدی کا استعمال کروائے۔ انشاء اللہ اسے شفاء نصیب ہوگی۔ ہلدی جوڑوں کے درد اور سوجن میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ ہلدی جلد کی خوبصورتی کے لئے بہ کثرت استعمال کی جاتی ہے۔ جتیٰ کہ ہلدی کئی کریموں میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔
مضمون کی طوالت کے خوف سے اسی پر اکتفاء کیا جا رہا ہے ورنہ ہلدی کے فوائد پر کتابوں کی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ تھوڑا لکھے کو کافی سمجھیں اور آج ہی ہلدی کا استعمال شروع کریں اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس کا نقصان بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سائد ایفیکٹ۔
آخر میں آپ کو ایک نایاب نسخہ ہدیہ کیا جا رہا ہے تاکہ مخلوق خدا اس سے فائدہ اٹھائے اور ہمارے حق میں دعائے خیر فرمائے۔
نسخہ: ہلدی اور کچور ہم وزن پیس لیں اور شیشے کے برتن میں محفوظ کر لیں۔
استعمال: ایک نمبر کے کیپسول میں بھر لیں اور صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
فوائد: مندجہ بالا۔
نوٹ: اس تحریر کو پڑھنے والے اپنے دوستوں اور گھر والوں کو بھی ضرور پڑھائیں اور اپنی فیس بک پہ شئیر کریں کہ کسی ضرورت مند کے کام آجائے۔