1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. گاجر

گاجر

گاجر کا مزاج گرم تر درجہ دوم ہے اور یہ دیر ہضم ہے۔ کمیائی تجزیہ: پانی 7% پروٹین 85% نشاستہ 5% نمکیات 1% مختلف روغنی اجزاء 31% پائے جاتے ہیں حوالہ جات کے لئے بشکریہ گوگل، قرشی۔

گاجر بلا تفریق ہر مکتبہ فکر کے لئے بے حد پسندیدہ سبزی ہے یہ مقوی ہے اور مصفی خون ہے مفرح (طبیعت میں فرق پیدا کرنے والی) مقوی قلب ہے جدید ریسرچ کے مطابق اور مضمون کو مختصر رکھنے کے لئے وٹامنز کی تفصیل تحریر نہیں کر رہا ہوں یہ سمجھ لیں وٹامنز کا خزانہ ہے اور اسی بناء پر کئی جید حکماء اس کو غریبوں کا سیب بھی قرار دیتے ہیں یہ صالح خون پیدا کرتی ہے ہڈیوں کو مظبوط کرتی ہے درد کمر ضعیف گردہ بواسیر گردے میں پتھری دائمی قبض مسوڑھوں کو مظبوط اور دانتوں کو چمکدار کرتی ہے۔

یہ بلغم کو خارج کرتی ہے آنکھوں کی کمزوری درد گردہ پیشاب کی جلن دماغی امراض میں یہ مناسب غذا ہے اس کے بیج تو اس سے بھی بڑھ کر ہیں آگے چل کر اس پر بھی لکھوں گا۔

گاجر کھانے سے سرخ خلیات بڑھتے ہیں گاجر کو زیادہ چبا کر کھانا چاہیے کیونکہ یہ جلدی ہضم نہیں ہوتی زیادہ چبانے سے یہ مسئلہ نہیں کرے گی خون صاف کرتی ہے اور صالح خون پیدا کرتی ہے اس بنا پر پھوڑے پھنسیاں خارش جلدی امراض میں قدرتی طور پر آپ کی محافظ ہے۔

گاجر کے دو سو ملی لیٹر جوس میں سو ملی لیٹر پالک کا جوس ملا کر پینے سے دل کو طاقت ملتی ہے اور اس وجہ سے جسم میں ہو رہی کمزوری دور ہوتی ہے۔

لگا تار ایک ماہ گاجر کا حلوہ کھانے یا گیارہ عدد بادام کھا کر اوپر سے گاجر کا جوس پینے سے یاداشت بہتر ہوتی اور بھولنے کی بیماری میں یہ حیرت انگیز نتائج کی حامل ثابت ہوگی ان شاءاللہ۔

سپرمز کی کمی میں گاجر کا جوس روانہ لیں مادہ منویہ میں گاڑھا پن بھی لائے گی اور حمل ٹھہرانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

دانتوں میں کیڑے کا مسئلہ ہو یا بچوں کو سوکھے کا مسئلہ ہو خواتین کی نرم ہڈیاں ان تمام مسائل کی جڑ کیلشیم کی کمی ہے گاجر میں کیلشیم بہت زیادہ ہوتی ہے تو گاجر کا جوس ان امراض میں آپ کے تمام ادویہ سے زیادہ کارگر ثابت ہوگا۔

بدہضمی اور بھوک کا نہ لگنا گاجر کے جوس میں ایک چمچ ادرک کا رس اور ایک چمچ پودینہ پسا ہوا اور تھوڑا لیمن جوس ایڈ کریں اور ہلکا سا کالا نمک ڈال کر پی لیں کھانا ہضم بھی ہوگا اور بھوک بھی کھل کر لگے گی۔

روزانہ لگاتار گاجر کا جوس پینے سے قبض کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

جگر بڑھ جانے پر گاجر کا جوس روزانہ لین جگر کو طاقت بھی ملے گی اور مرض بھی دور ہوگا۔

پیٹ کے کیڑوں کے لئے گاجر روز صبح زیادہ چبا کر کھائیں اور اس کے فورا بعد تھوڑا گڑ کھا لیں کیڑے مر کر باہر نکل جائیں گے۔

گلے میں خراش اور ٹانسلز کے لئے پالک کا جوس اور گاجر کا جوس سو ملی لیٹر کی مقدار میں دن میں تین سے چار بار لیں ٹانسلز ٹھیک ہو جائیں گے۔

سینے میں درد کی صورت میں گاجر کو آگ پر پکا کر نچوڑ لیں اور پھر رس میں شہد ملا کر مریض کو دیں۔

پستانوں میں دودھ کی کمی آجکل تقریبا دس میں سے تین خواتین کو مسئلہ ہے ان کے لئے اک نسخہ دے رہا ہوں استعمال کروائیں اور جادو دیکھیں

تخم گاجر پچیس گرام، ستاور پچیس گرام، زیرہ سفید پچیس گرام۔ سفوف کر کے دودھ کے ساتھ پانچ ملی گرام کی صورت میں دیں صبح نہار اور دیکھیں اللہ سائیں کتنا کرم کرتے ہیں۔

رحم اور حمل کی کمزوری کی صورت میں گاجر کا جوس روزانہ لیں لازمی۔

حیض کی تکلیف اور جراثیم کی کمزوری اور مرادنہ کمزوری کے لئے گاجر کے فوائد اگلی قسط میں تحریر کروں گا تب تک کے لئے جڑے رہیے۔

نوٹ: کھانسی نزلہ زکام اور سردی کے امراض میں گاجر کا جوس مت پلائیں، جو بچے بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں ان کو بھی گاجر کا جوس مت دیں۔

حکیم عمر عطاری

حکیم عمر عطاری ہربل اسپشلسٹ اور ماہر علم الادویہ ہیں۔ حکیم صاحب سے رابطہ [email protected] پہ کیا جا سکتا ہے۔