1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. چہرے کی جھریاں

چہرے کی جھریاں

چہرے کی جھریاں عمر بڑھنے کا ایک قدرتی عمل ہے اگر آپ اس دور سے گزر رہے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے جلد میں ایک تہہ ہوا ہوتی ہے جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تو جلد میں موجود پروٹین کولاجن اور الاسٹن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے اور جلد پتلی ہو جاتی ہے زیادہ تر لوگوں میں چہرے کی جھریاں 40 سے 50 سال کی عمر کے درمیان پیدا ہوتی ہیں کیونکہ جلد نمی اور موٹائی کھو دیتی ہے۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جھریاں عموماً جسم کے کھلے حصوں جیسا کہ ہاتھ گردن چہرے گال اور پیشانی پر نمودار ہوتی ہے عمر کے ڈھلنے کی نشانی ہے لیکن کچھ لوگوں کے چہرے پر جھریاں وقت سے پہلے نمودار ہو جاتی ہیں لاپرواہی بری عادت غیر منظم زندگی بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔

علم طب میں ایک انسانی جسم کو صحت برقرار رکھنے کے لیے حرارت اور رطوبت کا اعتدال چاہیے اگر حرارت بڑھ جائے تو رطوبت کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے عضلات میں یعنی گوشت میں سکیڑ پیدا ہو جائے گا اور انہیں جھریاں کہا جاتا ہے۔

جلد پر نمودار ہونے والی جھریوں کی بڑی وجہ سورج کی شعائیں آلودگی پانی کا کم استعمال سگریٹ نوشی ہے اگر آپ بڑھاپے کی علامات کو سست کرنا یا کسی حد تک دور کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ احتیاطی تدابیر کرنا ہوں گی جس سے قبل از وقت پڑنے والی جھریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

رات کو سوتے وقت ہمیشہ صاف پانی سے منہ دھو کر سوئیں اور کوئی ہلکا موئسچرائزر استعمال کریں میک اپ کے ساتھ سونا بہت نقصان دہ ہے۔

سردیوں میں تیز گرم پانی سے نہانا بھی جھریوں کی ایک وجہ بن سکتا ہے ہمیشہ نیم گرم پانی سے نہائیں اس سے آپ کے بال اور جلد خوبصورت اور چمکدار رہے گی۔

زیادہ سکرب کرنا بھی جلد میں موجود آئل کو ختم کر دیتا ہے جس سے جلد جلد بوڑھی نظر آنے لگ جاتی ہے ہفتے میں ایک بار سکرب کرنا مناسب ہے ہمیشہ نرم ہاتھوں سے سکرب کریں۔

اس کے علاوہ آرام دہ نیند ایک دن میں چھ سے سات گلاس پانی پینا اور سگرٹ نوشی سے بچنا بھی جھریوں سے محفوظ رہنے کا ایک طریقہ ہے۔

علاج

وقت سے پہلے پڑنے والی جھریوں کو قدر کم کیا جا سکتا ہے اور مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے یعنی ہر وہ چیز جس سے جسم میں رطوبات کا اضافہ ہو اس جھریوں کے مٹانے میں مدد ملتی ہے۔

حلوہ بادام

ڈھائی سو گرام مغز بادام لے کر ان کو پانی میں بھگو دیں صبح چھیل کر سب باداموں کا سفوف بنا لیں پھر اس سفوف کو 125 گرام گائے کے گھی میں بریاں کریں۔ جب اچھی طرح بھون لیا جائے تو نیچے اتار کر ہلکی سی چینی ڈال کر محفوظ رکھیں ہر روز صبح ناشتے کرنے کے بعد تین سے چار چمچ نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔

اس کے علاوہ ایک گلاس گرم پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر صبح نہار منہ مسلسل استعمال کرتے رہے۔

مندرجہ ذیل نسخہ بھی انتہائی مفید ہے۔

مغز تربوز، مگر خربوزہ، مغز کھیرا، مغز کدو، مغز اخروٹ، مغز بادام، مغز کاجو، مغز پستہ۔

ان سب کو برابر وزن لے کر سفوف بنا لیں اور شہد کے قوام میں ملا کر رکھ لیں 50 گرام صبح ناشتے کے بعد استعمال کریں۔