1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. ہمارے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی عادات مبارکہ اور سائنسی شواہد (2)

ہمارے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی عادات مبارکہ اور سائنسی شواہد (2)

"مسلمانو تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی ایک بہترین نمونہ ہے "۔

2۔ رات کو جلد سونا

رات کو دیر تک جاگنا اور ملازمت سمیت دیگر معاملات زندگی سرانجام دینے کے لیے صبح جلدی جاگنا ہم میں سے بیشتر کی عادت بن چکی ہے۔ جس سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہت متاثر ہو رہی ہے۔

حضرت محمد ﷺ کی ایک عادت مبارکہ یہ بھی تھی کہ آپ ﷺ رات جلد سو جایا کرتے عموماً آپ ﷺ نماز عشاء کے فورا بعد سو جاتے تھے یعنی رات کو جلد سونا اور صبح کو جلدی اٹھنا آپ کی معمولات میں سے تھا۔

عہد جہالت میں عربوں میں ایک رواج تھا کہ رات کے کھانے کے بعد ان کے ہاں دیو مالائی کہانیوں کی محفلیں ہوتی تھی جو رات گئے تک چلتی رہتی تھی آپ ﷺ کا جلد سونا بھی ان کے نزدیک قابل اعتراض تھا۔ لیکن آج ماڈرن کہلانے والے مسلمانوں کے ہاں بھی رات کو دیر تک جاگنے کو نہ صرف قابل اعتراض نہیں سمجھا جاتا بلکہ کچھ حد تک قابل فخر بھی جانا جاتا ہے۔ عہد جہالت کی محفلوں کی جگہ آج انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے لے لی ہے۔

ہمارے پورے جسم کے نظام کو منظم رکھنے والی بائیولوجیکل واچ جب باہر اندھیرا دیکھتی ہے تو جسم کو آرام کا سگنل دیتی ہے اور تقاضہ کرتی ہے کہ دو گھنٹے کے اندر اندر آپ کو لازمی سونا چاہیے نوٹ کرنے کی بات یہ ہے کہ مغرب اور عشاء کے درمیان اتنا ہی دورانیہ ہوتا ہے جسم کے اندر کا ڈاکٹر پورے جسم کی ٹریٹمنٹ کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے کہ اگر اندر کوئی زخم ہے جگر یا اور کوئی عضو مشکل میں ہے تو اس پر کام کر سکے۔ سونے کے بعد سب سے پہلے جگر پر ہی کام ہوتا ہے تو جگر کے مریضوں کے لیے مشورہ بھی ہے کہ وہ اپنی نیند کے نظام کو بہتر کریں۔

دماغی تھکن اور ڈپریشن کے مریض بھی نیند پوری کرنے پر تروتازگی محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ دیر تک جاگتے ہیں اور صبح معمول کے اوقات پر جاگ کر کام کاج میں مشغول ہو جاتے ہیں تو نیند پوری نہ ہونے پر اپ چڑچڑا پن معدہ اور جگر کے امراض انکھوں کے گرد سیاہ ہلکے اور موٹاپہ جیسے امراض کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مسلمانو تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی ایک بہترین نمونہ ہے۔

آج ہم سائنسی تحقیقات پر بہت یقین رکھتے ہیں کیا ہم اس انتظار میں ہیں کہ سائنس رسول ﷺ کی سنت مبارکہ کو پروف کرے تو ہم اللہ کے رسول ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا شروع کریں گے حقیقت یہ ہے کہ سائنس رسول کی سنتوں سے بہت پیچھے ہے اور آپ ﷺ کی ساری حیات طیبہ، سنتیں ہمارے لیے دنیا و اخرت کی کامیابیاں ہیں)۔