1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. موٹاپا

موٹاپا

دنیا میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق تقریباً ستر فیصد لوگ موٹاپا یا اضافی وزن کا شکار ہیں۔ موٹاپا جسم کی ایک طبعی حالت ہے جس میں جسم پر اضافی چربی چڑھ جاتی ہے۔ وزن زیادہ ہو جاتا ہے اور توند نکل آتی ہے۔

موٹاپا کیوں ہوتا ہے اس سوال کا جواب ایک ہی ہے زیادہ کھانا(اگر کوی بیماری نہ ہو)۔ جو کھانا ہم کھاتے ہیں اس سے حاصل ہونے والی توانائی کی مقدار اگر روزانہ استعمال ہونے والی توانائی سے زیادہ ہو تو یہ فالتو مقدار ہمارے جسم میں چکنائی کی صورت جمع ہوتی رہتی ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا رہتاہے۔ اسی لیئے ماہرین طب بلحاظ عمر مناسب ورزش کی تلقین کرتے ہیں

علاج بالتدبیر

بھلا موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے یہ نہ صرف ظاہری شخصیت کو تباہ کرتا ہے بلکہ اس سے ذیابیطس"بلڈ پریشر" قلب کے امراض اور فالج وغیرہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ وزن میں کمی کا کوی جادوئی حل نہی بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

1۔ جلد سونا

جلد سونے کی عادت سے موٹاپے سے بچا جا سکتا ہے۔ موٹاپے کا سبب فاسٹ فوڈ میٹھے مشروبات اور کم ورزش ہی نہی بلکہ نیند کی کمی بھی ہے۔ جلد سونے سے اور چھ سے سات گھنٹے نیند لینے سے کیلوریز لینے کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور جسمانی وزن قابو میں رہتا ہے۔

2۔ ناشتہ

الصبح غذائیت سے بھرپور ناشتہ میٹابولزم کو زیادہ بہتر بناتا ہے اور دن میں بار بار اور زیادہ کھانے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ صبح ناشتہ کرنے والے افراد کو اپنا وزن کنٹرول کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

3۔ سستی اور کاہلی سے بچنا

آپ اگر اپنے روزمرہ کے کام کرنے میں سستی دکھاتے ہیں اور چہل قدمی نہی کرتے اور زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں تو کولیسٹرول اور شوگر گھل نہی پائیں گے جو بعد ازاں موٹاپے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ مسلسل 90 منٹ سے زیادہ بیٹھنے والے افراد چہل قدمی کرنے کے لیئے اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ آفس میں مسلسل بیٹھنے والے ملازمین کو بھی اپنی بہتر صحت کے لیے کچھ وقت نکالنا چاھیے۔

4۔ میٹابولزم کو بہتر بنانا اور کیلوریز کو جلانا

بیشتر افراد کو عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ (عموماً 40 سال کے بعد) میٹابولزم کی سست رفتار کا سامنا ہوتا ہے۔ جس کو بہتر بنانے کے لیئے متعدد طریقے ہیں۔ ورزش اور تیز چلنے سے جسم کے مسلز متحرک ہو جاتے ہیں۔ ماہرین روزانہ کم ازکم 2000 قدم چلنے کا مشورہ دیتے ہیں جس سے میٹابولک ریٹ کی اوسط بڑھ جاتی ہے۔ جسم کو کیلوریز جلانے کے لیئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی کی معمولی سی کمی بھی بھی میٹابولزم کی رفتار کو ممکنہ طور پر کم کر سکتی ہے۔ دن میں 8 گلاس یا اس سے زیادہ پانی پینے والے افراد کم پانی پینے والوں سے زیادہ کیلوریز جلتے ہیں۔

اس کے علاؤہ ہمارا جسم کاربوہائیڈریٹس کے مقابلے میں پروٹین کو ہضم کرتے ہوے زیادہ کیلوریز جلاتا ہے۔ پروٹین کے حصول کے لیے چربی سے پاک گاے کا گوشت، مچھلی، چکن، انڈے اور کم چکنائی والی دودھ سے بنی مصنوعات استعمال کرنی چاہئیں۔

5۔ مرچ اور مصالحہ جات کا استعمال

مسلسل پھیکے پکوان مت کھائیں۔ مرچ اور مصالحہ جات کا استعمال بھی اعتدال سے ضرور کیجیئے۔ یہ بھی میٹابولزم کو تیز کرکے وزن کم کرنے میں معاون ہیں۔

علاج بالدوا

(آسان مفید اور منفرد نسخہ جات)

جو بیماریاں حسن و صحت کی دشمن ہیں موٹاپا ان میں سر فہرست ہے۔ موٹاپا سے انسان کی صلاحیت عمل بھی کم ہو جاتی ہے۔ اور متعدد امراض بھی جنم لیتے ہیں۔ آج کل خواتین میں موٹاپے سے بچاؤ کے لیے ڈائیٹنگ بہت عام ہے۔ اس سے احتراز کرنا ہی مناسب ہے۔ کیونکہ فاقہ کشی سے جسم کو ضرورت کے مطابق غذا نہی مل پاتی اور اعضائے جسمانی کی صلاحیت میں فرق آ جاتا ہے۔ نقاہت کا احساس ہوتا ہے چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ پروٹین سے بھرپور غذا لی جاے اور جس قدر غذا لی جائے اس قدر محنت کی جائے تاکہ فیٹس چربی بن کر جمع ہونے کی بجائے تحلیل ہو جائیں۔ روزانہ ورزش کو معمول بنائیں۔ سخت ورزش سےا یک منٹ میں تین کیلوریز جلتی ہیں۔

خواتین میں عموماً ڈیلوری کے بعد پیٹ لٹک جاتا ہے اور جسم بھدا ہو جاتا ہے۔ ایسے میں شحم حنظل 50 گرام، نوشادر ٹھیکری 50گرام، مصبر 10گرام تینوں کو کوٹ چھان کر کالی مرچ کے برابر گوکیاں بنا لیں۔ دن میں تین سے چار گولیاں نیم گرم پانی سے کھائیں۔ انشاءللہ چند ہفتوں میں پیٹ پہلے کی طرح اندرہو جاےگا۔

**

اسپغول کا چھلکا اور تخم بالنگو نیم گرم میں صبح خالی پیٹ پینا خون سے کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے بلڈ پریشر تیزابیت اور ڈیپریشن کے مریض مسلسل استعمال کریں۔

**

نیم گرم پانی ایک گلاس میں لیموں نچوڑ کر اور تھوڑا شہد ملا کر صبح خالی پیٹ پیا جائے تو ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جاے گا۔ اور چہرے کی رونق لوٹ آئے گی۔

مزید موٹاپا میں درج ذیل نسخہ جات معاون ہو سکتے ہیں۔۔

آسان اور منفرد نسخہ

کالا زیرہ 50گرام، لاکھ دانہ50 گرام، کلونجی50گرام، اجوائن 50 گرام۔

تمام چیزوں کوٹ چھان کر ملا لیں۔ ایک ایک چمچ صبح شام گرم پانی سے کم از کم چالیس روز استعمال کریں۔ پیٹ انشاللہ کم ہوگا۔

سفوف مہزل

فلفل سیاہ 50 گرام، اجواین 50 گرام، لاکھ دانہ 50 گرام، مصبر 25 گرام، افسنتین 50 گرام، نوشادر 50گرام، قلمی شورہ 50 گرام، تیزپات 50گرام، کلونجی50گرام، سنا مکی 50گرام، آب لیموں 1کلو۔

نوشادر قلمی شورہ اور مصبر کے علاؤہ باقی تمام ادویات کوٹ چھان کر آب لیموں میں بھگو رکھیں۔ سوکھنے پر تمام دوبارہ کھرل کریں اور کیپسول بنالیں۔ روازانہ صرف ایک کیپسول رات سوتے وقت۔ دو ماہ میں انشاللہ جتنا بھی بڑا پیٹ ہوگا بالکل اندر ہو جاے گا۔ کمر کی چربی اور پھیلاؤ کو درستگی ملے گی۔ بھوک نہ لگنا شدید قبض اور جگر کے امراض میں مبتلاء افرد کے لیے کسی تحفہ سے کم نہی۔