1. ہوم
  2. مضامین
  3. خواتین کے امراض (4)

خواتین کے امراض (4)

سیلان الرحم، لیکوریا (Leucorrhea)

فرج کی اندرونی تہ لیکٹیک تیزاب کی وجہ سے تیزابی خاصیت رکھتی ہے اور یہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے جب اس کی تیزابی کیفیت کم یا ختم ہو جائے تو اس وقت رحم یا خصیتہ الرحم میں سوزش ہونے سے رطوبات زیادہ مقدار میں خارج ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ سیل عربی کا لفظ ہے جس کے معنی بہنا یا نکلنا جاری ہونا سیلان کے معنی بہنا جسم کی رطوبات کا غیر طبی طور پر بہنا گویا سیلان رحم سے مراد رحم سے سفید پانی آنا ہے۔

طب کی رو سے یہ ایک نسوانی مرض ہے جس میں عورت کے رحم اور اندام نہانی سے سفید زردی مائل رطوبت خارج ہوا کرتی ہے سیلان الرحم کو سیلان ابیض بھی کہتے ہیں۔ یہ رطوبت عام طور پر ویژنیل سطح کی صفائی اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ اگر یہ رطوبت انڈے کی سفیدی کی طرح شفاف ہو اس میں بو نہ ہو اور ماہواری سے چند دن پہلے آئے تو نارمل ہے۔ لیکن جب اس کی یومیہ مقدار دو ایم ایل سے زیادہ ہو اور یہ آپ کے زیر جامہ کو گیلا کرتی ہو اس میں بو آئے خارش ہو تو اس کو مرض سمجھا جائے اور ماہر طبیب سے ملا جائے۔

کیونکہ یہ ایک خطرناک مرض ہے جو عورت کے حسن و جمال کو ختم کر دیتا ہے اور وقت سے پہلے بوڑھا بنا دیتا ہے حسن و جمال کو اس طرح ختم کرتا ہے جیسے لکڑی کو گھن اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتا ہے۔ اسی طرح یہ موذی مرض جوانی کے عالم میں بھی اور عورتوں کی قوت ہمت کو ختم کر دیتا ہے۔ اعضاے رئیسہ کمزور ہو جاتے ہیں بھوک بند اور غذا ہضم نہیں ہوتی بدن ہر وقت ٹوٹتا رہتا ہے۔ اندام نہانی سے سفید یا زردی مائل طوبت نکلتی رہتی ہے بعض اوقات اندام نہانی میں خارش بھی ہونے لگتی ہے پیڑوں میں بوجھ اور کمر میں میٹھا میٹھا درد اور سر دکھتا رہتا ہے دل دھڑکتا رہتا ہے چہرہ زرد گال پچک جاتے ہیں چہرہ چھائیاں پڑ جاتی ہیں۔

اسباب مرض

خون کی کمی، وٹامن بی اور سی کی کمی، ہارمونل تبدیلیاں بھی لیکوریا کا سبب بنتی ہیں۔

بہت ٹھنڈی یا گرم اشیاء کا کثرت استعمال موٹاپا، اوائل عمر میں حمل قرار پانا، ورم رحم کا اپنی جگہ سے ٹل جانا، رحم کی سوزش، گردن رحم میں زخم، فحش لٹریچر، جنسی بے راہ روی، خرابی صحت تھکاوٹ فکر و تردد بھی اہم وجوہات میں سے ہے۔

علاج

سیلان الرحم کے علاج میں ایک زبردست غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ ہر ایک معالج کے ذہن میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ چونکہ رحم سے پانی اخراج پاتا ہے لہذا اسے روکنے کے لیے خشک اغذیہ و ادویہ کی بھرمار کر دی جائے۔ جس سے اکثر آرام آنے کی بجائے مرض بگڑ جاتا ہے۔ یا صرف وقتی افاقہ ہوتا ہے۔

اکابرین طب نے سیلان الرحم کی دو اقسام کا ذکر کیا ہے۔

1۔ اعصابی سیلان اور علاج

کسی سبب سے چاہے سبب اندرونی ہو یا بیرونی رحم کے اعصاب سوزش ناک ہو جاتے ہیں یعنی رحم کے اعصاب میں تحریک شدید ہو جاتی ہے جس سے بلغمی اور اعصابی رطوبات رسنے لگتی ہیں جو نکلتے وقت تو بے بو بے رنگ ہوتی ہے البتہ ان کی کیفیت کھاری ہوتی ہے جن میں لٹمس پیپر نیلا ہو جاتا ہے۔

رات کو سوتے وقت مربہ ہریڑ دو عدد دودھ سے کھائیں۔

مازو، مائیں، سپاری، کشتہ صدف کمرکس اور زاج بریاں ہموزن لے کر سفوف بنا لیں۔ درمیانہ سائیز کیپسول بھر لیں۔ دن میں نیم گرم دودھ سے ایک ایک کیپسول تین بار کھائیں۔

ناشتہ میں مغز پستہ سات عدد ضرور لیں۔

2۔ غدی سیلان

کسی اندرونی یا بیرونی سبب سے رحم کے غدد و غشاء مخاطی میں سوزش ہو جاتی ہے جس سے پتلی زردی مائل رطوبت خارج ہونے لگتی ہے جو نکلتے وقت تو پتلی اور ہلکی زردی مائل ہوتی ہے لیکن رحم یا اس کے ارد گرد کچھ دیر پڑی رہنے سے پیپ کی طرح گاڑی اور بدبودار ہو جاتی ہے اور اخراج کے وقت جلن کرتی ہے۔

یہ گرمی کا مرض ہے اس کے علاج کے لیے عموماً ٹھنڈی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں جن سے پیشاب کی مقدار بڑھے۔

قلمی شورہ، گندک املہ سار، ریونڈ خطائی ہم وزن سب ادویہ کو باریک پیس کر محفوظ کر لیں نصف گرام سے ایک گرام دن میں تین بار عرق گلاب کے ہمراہ پییں۔

گوند کیکر 20 گرام، کہربا شمعی 30 گرام، رال سفید 30 گرام تمام کو کوٹ چھان کر درمیانے سائز کے کیپسول بھر لیں ایک ایک کیپسول دن میں تین بار استعمال کر یں۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔