1. ہوم
  2. مضامین
  3. کاربونیٹڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں

کاربونیٹڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں

گوشت جو کہ اعلیٰ کوالٹی پروٹین سے بھرپور ہے۔ مناسب اور متوازن مقدار میں کھانے سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں شاید ہی کسی اور ذریعہ سے حاصل ہوتے ہوں۔ سالنوں کا بادشاہ ہے۔ لیکن ہم گوشت کھانے کے بعد جب "کاربونیٹڈ ڈرنکس" لیتے ہیں تو سب فوائد کا نا صرف ستیا ناس کرتے ہیں بلکہ الٹا معدہ اور جگر کا نقصان بھی کرتے ہیں۔

کولڈ ڈرنکس میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ، کیفین اور تیزاب (Phosphoric acid) ہاضمے میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ نتیجتاً بدہضمی، گیس اور پیٹ میں درد یا بھاری پن محسوس ہو سکتا ہے۔ کولا مشروبات کھانے کے بعد پینا معدہ کے نظام کو سست کرتا ہے۔ جگر کے امراض کا باعث بنتا ہے۔

کولڈ ڈرنکس میں فاسفورک ایسڈ ہوتا ہے جو جسم سے کیلشیم کم کر سکتا ہے۔ گوشت کے ساتھ اگر بار بار کولڈ ڈرنکس پیے جائیں تو ہڈیوں کی کمزوری یا جوڑوں کا درد ہو سکتا ہے۔

گوشت میں پروٹین اور چربی ہوتی ہے اور کولڈ ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دونوں چیزیں ایک ساتھ لینے سے موٹاپا تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔

بہت زیادہ چینی والی کولڈ ڈرنکس انسولین ریسپانس خراب کرتی ہیں۔

گوشت کے ساتھ پینے سے بلڈ شوگر لیول کا توازن متاثر ہو سکتا ہے، خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

گوشت پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور کولڈ ڈرنکس میں موجود فاسفورک ایسڈ گردوں پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے۔

وقت کے ساتھ گردوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے استعمال سے آدمی وقتی طور پر بیدار، تازہ دم اور خوشی محسوس کرسکتا ہے مگر تین چار گھنٹوں کے بعد اسکا اثر ختم ہونے پر کمزوری سستی اضمحلال اور بوریت محسوس کرتا ہے۔

متبادل کیا پئیں؟

پودینہ کا ڈرنک پئیں۔ گرین ٹی پئیں۔ نمکین سکنجبین پئیں۔

پودینہ کا تازہ اور مزیدار ڈرنک بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے:

اجزاء

پودینہ کے تازہ پتے: 1 کپ

لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

چینی یا شہد: حسب ذائقہ (تقریباً 1-2 کھانے کے چمچ)

پانی: 2 کپ (ٹھندا یا ٹھنڈا)

کالا نمک حسب ذائقہ

برف کے ٹکڑے: حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ:

1۔ پودینہ کے پتوں کو اچھی طرح دھو لیں۔

2۔ پودینہ کے پتوں کو ایک بلینڈر میں ڈالیں، اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح پیس لیں تاکہ پودینہ کا رس نکل آئے۔

3۔ بلینڈ شدہ مکسچر کو چھان لیں تاکہ صرف رس نکلے، یا اگر آپ چاہیں تو چھانے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

4۔ ایک گلاس میں نکالا ہوا پودینہ کا رس ڈالیں، اس میں لیموں کا رس اور چینی یا شہد ملائیں۔

5۔ اب اس میں باقی پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

6۔ برف کے ٹکڑے ڈالیں اور ہلائیں۔

7۔ ٹھنڈا ٹھنڈا پودینہ کا ڈرنک تیار ہے، اسے گلاس میں نکال کر استعمال کریں۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔