اپنی صحت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں، کیونکہ یہ آپ کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے اس بات کا انتظار نہ کریں کہ بیمار ہوں گے تو پرہیز کریں گے اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوگی۔
ایک صحت مند زندگی کے لیے صحت مند غذا کا استعمال، کر روز کی ورزش، رات کی پوری نیند اور اپنے طبیب سے وقتاً فوقتاً چیک آپ کروانا بے حد ضروری ہے۔ خاص طور پر اگر آپ چالیس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں آپ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ اپنی صحت پر نہیں لگاتے تو یقین جانئیے کہ آپ جو کچھ بھی کما رہے ہیں یا حاصل کر رہے ہیں، وہ آپ کے کسی کام کا نہیں، کیونکہ بعد میں نہ تو آپ وہ دولت استعمال کرنے کے قابل ہوں گے اور نہ ہی زندگی کو بھرپور طریقے گزار سکیں گے۔
انسان بیمار ہو کر صرف سانسیں گن رہا ہوتا ہے زندگی سے لطف نہیں اٹھا رہا ہوتا۔ ایسے وقت میں نہ دولت کام آتی ہے، نہ اولاد، نہ ہی تعلقات، صرف ایک ہسپتال کا بستر ہوتا ہے، ایک تنہا انسان اور اس کی آنکھوں کے سامنے گزری ہوئی زندگی جو اب بے معنی دکھائی دیتی ہے۔
ذہنی دباؤ (سٹریس) کو اپنی زندگی سے نکال دیں اور ہر اس شخص، شے یا صورتحال سے دور ہو جائیں جو آپ کو پریشان کرتی ہے، کیونکہ ذہنی سکون کے بغیر جسمانی صحت بھی برقرار نہیں رہ سکتی۔ آج ہی خود پر توجہ دینا شروع کریں۔
کیونکہ صحت ہے تو زندگی کا مزہ ہے۔