1. ہوم
  2. مضامین
  3. فاقہ کے کرشمے

فاقہ کے کرشمے

موٹاپا ہو یا اگر بھوک کم ہوجائے تو جسم کے کسی عضو میں رطوبت اور بلغم کی زیادتی ہو جاتی ہے جس سے عضو میں سکون اور سستی پیدا ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں حرارت اور طاقت قدرتی طور پر کم ہو جاتی ہیں۔ اس رطوبت اور بلغم کا اخراج کرنا اور ختم کرنا ادویہ سے بھی ہو سکتا ہے مگر اس طرح اول خون نہیں بنتا دوسرے دوا کا اپنا ایک مضر اثر بھی جسم میں رہ جاتا ہے

لیکن فاقہ میں جب رطوبت اور بلغم ختم ہو کر حرارت پیدا ہوتی ہے تو یہ قدرتی طور پر ایک اندرونی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ (جو فطری قوت کا مظہر ہے) جب جسم کے کسی عضو میں رطوبت یا بلغم کی زیادتی ہو تو اس کی دو صورتیں ہوتی ہیں نمبر ایک غدد ناقلہ جو جگر کے تحت اپنی رطوبت یا بلغم کا زیادہ اخراج کرتے ہیں یا غدد جازبہ جو تلی کے تحت ہوتے ہیں وہ اپنی کمزوری کی وجہ سے قوت اور بلغم کو جذب نہیں کر سکتے لیکن جب فاقہ دیا جاتا ہے یعنی بغیر ضرورت غذا نہیں دی جاتی تو اعضاء پر غذا کا بوجھ کم ہو جاتا ہے جس سے ایک طرف غدد ترشح و رطوبت کا گرانا روک دیتے ہیں اور دوسری طرف غدد جاذبہ ان رطوبات کو جذب کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جو اعضاء پر سکون اور تسکین کا باعث بنتی ہے۔

شدید بھوک سے جب معدے پر گری ہوئی رطوبت اور بلغم جسم میں جذب ہو جاتی ہے یا پیشاب، پاخانے اور پسینے سے اخراج پاتی ہے اور مزید رطوبات و بلغم اور ترشہ وغیرہ اعضاء پر گرنا بند ہو جاتے ہیں تو اعضاء میں تحریک و حرارت پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے جس سے غذا ہضم ہو کر خون میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے اس طرح اعضائے رئیسہ اور جسم کی قوتیں بیدار ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور امراض رفع ہو کر صحیح معنوں میں صحت کامل حاصل ہوتی ہے یہ صرف فاقہ کا کرشمہ ہے اگر فاقہ کی حقیقت کو سمجھ لیا جائے تو اس وزن کم ہوگا۔ فیٹی لیور اور جسم کی اضافی چربی کم ہوگی۔

اس سے 50 فیصد امراض چند دنوں میں بغیر دوا کے ختم ہو جاتے ہیں۔ یعنی کھانا ہضم ہونے کے بعد کھانا چاہئہے ناں کہ ٹائم ہوگیا کھانے کا، تو بیٹھ گئیے کھانے۔ کم از کم چھ گھنٹے کا وقفہ دینا ضروری ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔